Live Updates

تحریک انصاف پیپلز پارٹی کا فاروڈ گروپ ہے-ڈاکٹرعاصم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اپریل 2018 14:13

تحریک انصاف پیپلز پارٹی کا فاروڈ گروپ ہے-ڈاکٹرعاصم
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 اپریل۔2018ء) پیپلز پارٹی کے راہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پیپلز پارٹی کا فاروڈ گروپ ہے‘ تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ اور تمام بڑے راہنما پیپلز پارٹی کے ہیں(ن) لیگ والے 5 سال میں بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

منگل کو ڈاکٹر عاصم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی کا فاروڈ گروپ ہے تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ بھی پیپلز پارٹی کا تھا اس کے علاوہ تحریک انصاف کے تمام بڑے لوگ پیپلز پارٹی کے ہیں۔ اگر ایک سکہ کھوٹا ہوجائے تو کوئی بڑی بات نہیں۔ (ن) لیگ والے ایک سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا کہتے تھے لیکن پانچ سال میں بھی ختم نہیں کرسکے-

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات