اقرار الحسن کی دوسری شادی کس تاریخ کو ہوئی۔ دوسری اہلیہ کا سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اپریل 2018 14:17

اقرار الحسن کی دوسری شادی کس تاریخ کو ہوئی۔ دوسری اہلیہ کا سوشل میڈیا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) : ٹویٹر پر اقرار الحسن کی ایک تصویر ان کی دوسری شادی کی خبر کی گردش کی وجہ بنی جس کے بعد اقرار الحسن کو خود تمام معاملات سے پردہ اُٹھانے کے لیے ویڈیو پیغامات جاری کرنا پڑے تاہم اب ان کی دوسری اہلیہ فرح یوسف بھی میدان میں آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں فرح یوسف کا کہنا تھا کہ آپ لوگ حیران پریشان ہونا چھوڑ دیں ، یہ 6 سال پُرانی بات ہے، ہمارا نکاح 26 مئی 2012ء کو ہوا تھا ۔

میں ٹویٹر، فیس بُک اور انسٹاگرام پر موصول ہونے والے پیغامات پڑھ کر حیران ہو جاتی ہوں، برائے مہربانی آپ سب بھی اپنا کریں اور ہمیں بھی اپنا کام کرنے دیں۔ اس موقع پر فرح یوسف اپنے دو دوستوں کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اس ویڈیو میں فرح یوسف کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :