لوک ورثہ میں تین روزہ یوتھ کلچرل میلہ 27 اپریل سے شروع ہوگا

میلے کا مقصد عوام کی تفریح ،نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے توقع ہے کہ وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب میلے کا افتتاح کریں گی ایگزیکٹو ڈائریکٹرلوک ورثہ شاہیرہ شاہد

منگل اپریل 14:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) لوک ورثہ میں تین روزہ یوتھ کلچرل میلہ 27 اپریل سے شروع ہوگا، میلے کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہیرہ شاہد کا کہنا ہے کہ میلے کی افتتاحی تقریب 27 اپریل کو دن 11 بجے منعقد ہوگی۔

توقع ہے کہ وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب میلے کا افتتاح کریں گی۔اس موقع پررنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی جس میں ملی نغمے،لوک گیت اور کلام اقبال پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میلہ 3 دن جاری رھے گا،اس موقع پر نوجوان آرٹسٹ پرفارم کریں گے۔انھوں نے کہا کہ اختتامی تقریب اتوار کو منعقد ہوگی،شام 6 بجے یوتھ کلچرل شو منعقد ہوگاجس میں لوک موسیقار،گلوکار اور رقاص پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

میلے میں ہنرمندوں اور دستکاروں کے فن پاروں کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے،میلے میں شرکت کے لئے یونیورسٹی اور تعلیمی اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میلے میں شرکت کے لیے داخلہ فری ہے جبکہ صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک میلہ جاری رھے گا۔میلے میں نوجوان زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے امن،ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :