آئندہ عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہونے چاہئیں،

نگران وزیر اعظم ایسا شخص ہونا چاہیے جس کاکسی جماعت سے تعلق نہ ہو، توقع ہے کہ نگران وزیر اعظم کے حوالے سے جلد اتفاق ہو جائے گا، میری کوشش ہوگی کہ نگران وزیر اعظم انتظامی تجربہ بھی رکھتا ہو، جانے پہچانے اور تجربہ کار شخص کو ترجیح دی جائے گی، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا بیان

منگل 24 اپریل 2018 14:45

آئندہ عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہونے چاہئیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہونے چاہئیں، نگران وزیر اعظم ایسا شخص ہونا چاہیے جس کاکسی جماعت سے تعلق نہ ہو، توقع ہے کہ نگران وزیر اعظم کے حوالے سے جلد اتفاق ہو جائے گا۔ منگل کو یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نگران وزیر اعظم کے حوالے سے ابھی تک پارٹی قیادت سے مشاورت نہیں ہوئی، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں پارٹی قیادت سے مشاورت ہو گی ۔

(جاری ہے)

ہماری کوشش ہے کہ نگران وزیر اعظم غیر جانبدار ہو اور اس کا تعلق کس جماعت سے نہ ہو۔ ایسے کسی بھی شخص کو نگران وزیر اعظم بنانے سے گریز کیا جائے گا۔ میری کوشش ہوگی کہ نگران وزیر اعظم انتظامی تجربہ بھی رکھتا ہو۔ جانے پہچانے اور تجربہ کار شخص کو ترجیح دی جائے گی۔کسی کا کسی جماعت کے ساتھ الحاق ہونا الگ جبکہ کسی پارٹی کا رکن ہونا الگ بات ہے۔ ایسے شخص کا نام لینا جو کسی جماعت کا عہدیدار رہا ایسے نظر آئے گا جیسے کسی پارٹی کا نمائندہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پوری کوشش ہو گی کہ میرے اور وزیر اعظم کے درمیان نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق ہو جائے۔