پینا سونک کمپنی نے اپنا نیااور جدید ڈیجیٹل کیمرہ لانچ کردیا

کیمرہ جاپانی ٹیکنالوجی اور اعلیٰ ترین معیار کی تصویری اثرات کا حامل ہے‘جنرل منیجر ہیروتاکورا

منگل 24 اپریل 2018 14:50

پینا سونک کمپنی نے اپنا نیااور جدید ڈیجیٹل کیمرہ لانچ کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پینا سونک کمپنی نے اپنا نیااور جدید ڈیجیٹل کیمرہ لانچ کردیا۔یہ کیمرہ جاپانی ٹیکنالوجی اور اعلیٰ ترین معیار کی تصویری اثرات کا حامل ہے۔پیشہ وارانہ مہارت کے حامل فلم میکر اور تصویر کشی کیلئے Lumix GH5S بہترین کیمرہ ہے۔ڈاکو مینٹری اور عروسی فلم میکرز ،ویڈیو اور میڈیا پروڈکشن کلاسز میں بھی دلچسپی سے زیر استعمال لایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز کیمرے کی افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی ۔تقریب میں کمپنی کے جاپان فیکٹری کے دفو بھی موجود جن میں ہیرو کی تاکا ہارا،جنرل منیجر ،ڈی آئی انجیئرنگ مساشی ہمابے،پراڈکٹ منیجر ہسائو ہو ما،سینئر کنزیو مر مارکیٹنگ ڈی آئی ڈویژن سمیت دیگر نے شرکے کی۔

(جاری ہے)

جبکہ K-Bridals کے مالک اور فوٹو گرافر کاشف راشد کی جانب سے GH5S پر خصوصی پریزنٹیشن بھی دی گئی۔

اس موقع پر پینا سونک آڈیو ویڈیو مارکیٹنگ کے مشرق وسطیٰ کے جنرل منیجر ہیروتاکورا نے کہا ان کیمروں کو متعارف کرانے سے پاکستان میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کی صنعت میں شاندار اضافہ ہوا ہے۔ہم موجودہ انڈسٹری میں بہترین کارکردگی کے حامل اور جاپانی معیار کی وہ مصنوعات پیش کررہے ہیں جو صارفین کی اولین ترجیحی ہے۔ہم ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ہم پرامید ہے کہ جدید ماڈلز کے حامل یہ کیمرے پاکستان بھر کے صارفین کی توقعات سے بڑھ کر کار گر ثابت ہونگے۔