کٹھوعہ سانحے کا مقصدبکروال مسلم خاندانوں کو خوفزدہ کرکے انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنا تھا: طالب حسین

منگل 24 اپریل 2018 14:50

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں سماجی کارکن اور قبائلی رہنما چوہدری طالب حسین نے کہا ہے کہ کٹھوعہ میں آٹھ سالہ بچی آصفہ کی آبروریزی اور قتل کا مقصد بکروال مسلم خاندانوں کو خوفزدہ کرکے انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنا تھا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق چوہدری طالب حسین نے جموں کے علاقوں چندرہ کوٹ اور رام بن میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند قوتیں مختلف کمیونٹیوں کے درمیان فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتے ہیںلیکن ہمیں ہر صورت میں صدیوں پرانی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بکروال کشمیری سماج کا حصہ ہیں اور کٹھوعہ واقعے کا بنیادی مقصد ان کو خوفزدہ کرانا تھا۔