اسکول ٹیچر کا خوف; ساڑھے تین برس کی بچی اسپتال جا پہنچی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل اپریل 14:57

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) : سبق یاد نہ ہونے یا کلاس میں چوکنا نہ بیٹھنے پرٹیچر کی ڈانٹ پڑ جانا ایک عام بات ہے لیکن کراچی کے ایک اسکول میں ٹیچر کی ڈانٹ اور سزا ساڑھے 3 سال کی بچی کو اسپتال لے گئی۔

(جاری ہے)

کلاس روم میں رونے پر ٹیچر نے ساڑھے تین سال کی عمیمہ کو واش روم میں بند کر دیا، واش روم میں بند ہونے پر بچی شدید خوفزدہ ہو گئی۔والدین نے بتایا کہ بچی گھر پہنچی تو خوف کے مارے اس کا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا۔اسکول انتظامیہ نے پہلے انکار کیا اور پھر اعتراف کر لیا۔ عمیمہ کو نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کروادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :