کوہالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری ،منشیات فروش گرفتار ،,24بوتل شراب برآمد، گاڑی ضبط

منگل 24 اپریل 2018 15:01

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) کوہالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری ،منشیات فروش گرفتار 24بوتل شراب برآمد ،گاڑی ضبط کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان کی ہدایت پر چوکی آفیسر کوہالہ افتخار احمد اعوان نے تفتیشی ہیڈ کانسٹبل امتیاز حسین اور دیگر نفری کے ہمراہ گاریوں کی چیکنگ کے دوران مری سے مظفرآباد آنے والی نمبر ایل آر ایم 8000کو روک کر تلاشی لی تو کار کے خفیہ خانوں سے 24بوتل شراب برآمد ہوئی ۔

کوہالہ پولیس نے کار میں سوار ملزم ساجد ولد علی زمان ساکنہ کنگڑ سریاں کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔جبکہ ملزم کے زیر استعمال کار بھی ضبط کر لی گئی ہے ۔کوہالہ پولیس کی رواں ہفتے منشیات فروشوں کے خلاف یہ دوسری کارروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :