ہاشم آملہ کو نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں ملکی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

منگل 24 اپریل 2018 15:01

جوہانسبرگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سٹار جنوبی افریقن اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کو بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں ملکی ایوارڈ سے نواز دیا گیا، وہ گزشتہ 10 برسوں میں آرڈر آف ایکہا مانگا ایوارڈ پانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں، جنوبی افریقہ میں یہ ایوارڈ آرٹس، کلچر، لٹریچر ، میوزک ، صحافت اور کھیلوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے، آملہ نے سلور ایوارڈ چانسلر آف نیشنل آرڈرز ڈاکٹر کیسوئس لوبیسی سے وصول کیا۔

(جاری ہے)

کیسوئس نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آملہ کو یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے، انہوں نے متعدد بار شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کیا اور ہمیں ان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شان پولاک اور مکھایا این تینی کو بھی یہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :