راشد خان، تمیم اقبال اور شکیب الحسن کالی آندھی کے خلاف شیڈول چیریٹی ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ورلڈ الیون سکواڈ میں شامل

منگل 24 اپریل 2018 15:02

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) افغانستانی سپنر اور ٹی ٹونٹی کے نمبر ایک بائولر راشد خان، بنگلہ دیشی کرکٹرز شکیب الحسن اور تمیم اقبال کو آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کیلئے آئی سی سی ریسٹ آف ورلڈ الیون سکواڈ میں شامل کر لیا گیا، تینوں کھلاڑی پاکستانی کرکٹرز شاہد آفریدی اور شعیب ملک کو جوائن کریں گے، انگلینڈ کے ایوان مورگن ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے، بقیہ سکواڈ کا اعلان آئندہ چند دنوں میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول میچ 31 مئی کو لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور میلبرن کرکٹ کمیٹی نے گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کی وجہ سے تباہ ہونے والے اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کے سلسلے میں فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے اس میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :