پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن پاکستان کے الیکشن میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں ،ْبیرسٹر سلطان چوہدری

پی ٹی آئی کی رٹ پر سپریم کورٹ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دلوانے پر آمدہ ہے ،اس سے بیرون ملک مقیم پاکستانی و کشمیر موثر انداز میں ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے ،ْسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر برطانیہ کی وجہ سے ہی مسئلہ کشمیر پیدا ہوا تھا لہذا برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرسکتا ہے ،ْخطاب

منگل 24 اپریل 2018 15:10

سٹوک آن ٹرنٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن پاکستان کے الیکشن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائیں اب ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اب جبکہ پی ٹی آئی کی رٹ پر سپریم کورٹ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دلوانے پر آمدہ ہے اور اس سلسلے میں تیزی سے کوششیں کی جارہی ہیںجس سے بیرون ملک مقیم پاکستانی و کشمیر موثر انداز میں ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

مودی کے خلاف لندن میں مظاہرے کے لئے اووسیز کشمیریوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا۔بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی وجہ سے ہی مسئلہ کشمیر زندہ ہے۔برطانیہ کی وجہ سے ہی مسئلہ کشمیر پیدا ہوا تھا لہذا برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن رکنیت سازی کا کام تیزی سے مکمل کریں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھی رکنیت سازی مہم تیزی سے جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کواپنے برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے کے اختتام پر اسٹوک آن ٹرنٹ میں پی ٹی آئی کشمیر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر استقبالیہ تقریب سے پی ٹی آئی کشمیراسٹوک آن ٹرنٹ کے صدر چوہدری امجد، سیکریٹری جنرل چوہدری ذوالفقار، پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنماء رئوف مغل اور دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے اپنے دورے کے دوران لندن میں دلت مشترکہ کی کانفرنس کے موقع پرمودی کے خلاف مظاہرہ کیا اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو بریفنگ دی۔ جبکہ میں نے برمنگھم میں پیر طریقت حضرت نورالعارفین کے ساتھ ملکر امن کانفرنس کے جلوس میں بھی شرکت کی۔جبکہ میں نے اپنے دورہء برطانیہ کے دوران ممبران یورپی پارلیمنٹ اور دیگر سے بھی ملاقاتیں کیں اورانہیں مسئلہ کشمیر، مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر بریفنگ دی۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن پاکستان کے الیکشن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائیں اب ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اب جبکہ پی ٹی آئی کی رٹ پر سپریم کورٹ اوورسئیز پاکستانیوں کو ووٹ دلوانے پر آمدہ ہے اور اس سلسلے میں تیزی سے کوششیں کی جارہی ہیںجس سے بیرون ملک مقیم پاکستانی و کشمیر موثر انداز میں ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

مودی کے خلاف لندن میں مظاہرے کے لئے اووسیئز کشمیریوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا۔بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی وجہ سے ہی مسئلہ کشمیر زندہ ہے۔برطانیہ کی وجہ سے ہی مسئلہ کشمیر پیدا ہوا تھا لہذا برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن رکنیت سازی کا کام تیزی سے مکمل کریں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھی رکنیت سازی مہم تیزی سے جاری ہے۔