خطہ میں تعمیر و ترقی کا سفر وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت ، سالار جمہوریت سردار سکندرکے ویژن کے مطابق جاری رہے گا ،ْسردار فاروق سکندر

حکومت آزاد کشمیر پسماندہ علاقواں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ،ْوزیر مال

منگل 24 اپریل 2018 15:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر مال و بہبود آبادی سردار فاروق سکندر خان نے کہا ہے کہ خطہ میں تعمیر و ترقی کا سفر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت اور سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے ویژن کے مطابق جاری رہے گا۔انسانی ترقی کا عمل راستوں کی دستیابی اور تعمیر سے وابستہ ہے جہاں سڑک کی تعمیر شروع ہوتی ہے ترقی کا عمل از خود ارتقائی منازل طے کرنا شروع کر دیتا ہے عہد حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید خطوط پر استوار مربوط موصلاتی نظام کسی بھی علاقہ اور معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ماہریاں ، قمروٹی اور پناگ سالار جمہوریت سابق وزیر اعظم سردار سکند ر حیات خان کے چاہنے والوں کاہمیشہ سے گڑ ھ رہا ہے ماہریاں کے بیرون ملک مقیم ہنر مند سالانہ کروڑوں روپے کما کر خطہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ماہریاں کی ترقی دل و جان سے عزیز ہے ماہریاں پر فضا اور خوبصورت مقام جس کو سیاحت کے لیے مرکز بنایا جا سکتا ہے عوام کو بہتری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والی شاہرات جبکہ بین الاضلاعی ، ضلع سے تحصیل صدر مقامات کی 540کلو میٹر شاہرات کی ری کنڈیشننگ کی رواں مال سال کے ترقیاتی پروگرام میں شمولیت سے لوگوں کو سہولیات میسر آئیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہریاں قمروٹی میں پروفیسر اظہر ہاشمی کی شادی کی تقریب کے موقع پر لیگی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پروفیسر سکندر حیات ، سردار نبیل سرور ، خان جاوید خان ، ماسٹر لیطف کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر وزیر مال سردار فاروق سکندرخان نے کہا کہ ماہریاں کے عوام کو سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خا ن نے سڑک ، بجلی و پانی فراہم کر کے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر پسماندہ علاقواں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے انتخابات میں کیے گے وعدوں کی تکمیل ہو رہی ہے این ٹی ایس کے ذریعے روزگار کی فراہمی ، ترقایتی بجٹ 12ارب سے بڑھا کر 23ارب کرنا ، بلڈ کینسر کے مریضوں کو بینالاقوامی تعاون سے مفت ادویات کی فراہمی کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جات ہے عوام کی بے لوث خدمت اور علاقائی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں عوام کی معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے پر عزم ہیں دیہی و پسماندہ علاقوں کے جملہ ،مسائل حل کر کے عوام کے معیار زندگی میں تبدیلی لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پسماندگی ختم کر کے لوگوں سے ان کا احساس محرومی ختم کریں گے ۔

دریںاثناء مسلم لیگی کارکنان نے تعمیروترقی کے کاموںپر وزیرمال سردارفاروق سکندرخان کوخراج تحسین پیش کیا۔