بھمبر، پنکھا مرمت کرتا ہو انوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

منگل اپریل 15:10

ْبھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) پنکھا مرمت کرتا ہو انوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ، نماز جنازہ کے بعد سپر د خاک کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق تحصیل سماہنی کے علاقے کے رہائشی سرور جو ان دنوں بھمبر شہر پارک کے نزدیک رہائش پذیر ہے کا بیٹا رحمان گزشتہ روز گھر میں پنکھا مرمت کر رہا تھا کہ اسے بجلی کا کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جس کی نماز جنازہ جنگلات قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جسکو بعد ازں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :