کوٹلی ‘ آبادی کے اندر کرش پلانٹ لگانے سے روکنے پر منشیات فروشوں اور نوسربازوں نے کراڑی دھنواں کے لوگوں کا جینا حرام کردیا

ملک نواز خان کے خلاف جلوسی نکالنے والے جھوٹے اور نوسرباز جان لیں کہ جب ہم سڑکوں پر نکلے تو انھیں چھپنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی

منگل 24 اپریل 2018 15:10

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) آبادی کے اندر کرش پلانٹ لگانے سے روکنے پر منشیات فروشوں اور نوسربازوں نے کراڑی دھنواں کے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ اکرام اصغر کی جانب سے اویس نواز کے خلاف مقدمہ بے بنیاد ہے ۔ ملک نواز خان کے خلاف جلوسی نکالنے والے جھوٹے اور نوسرباز جان لیں کہ جب ہم سڑکوں پر نکلے تو انھیں چھپنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی ۔

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے کارکن حکومتی مظالم کا سامنا کرنے کے لئے تیا ر ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے عہدیداران اور اہم کارکنان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔ اجلاس کی صدارت صدر حلقہ مسلم کانفرنس چوہدری ظہیر نے کی ۔ اجلاس سے مسلم کانفرنس کے مجلس عاملہ کے اراکین سابق صدر بار و ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ملک زراعت ایڈووکیٹ ، جنرک سیکریٹری بارایسوسی ایشن ملک شاہنواز ایڈووکیٹ ، چئیرمین ملک مشتاق خان ، ملک محمد یعقوب خان ، میا ں محمد اکرم ، راجہ شہناز ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری حلقہ حافظ اورنگزیب ، جنرل سیکریٹری سٹی اعجاز مغل ، اصغر چوہدری ، یونین کونسل چوکی سے پہلوا ن ذولفی، ڈھنگروٹ سے راجہ محمد اسحاق ،مرکزی وائس چئیرمین یوتھ ونگ ملک وقاص نواز ، گوئی سے شاہد رشید ، مرکزی رہنما نمبردار بشیر چوہدری ،دھنواں سے مولوی عبدالجبار ، الماس کاوش، ملک تصور ، ٹینڈہ سے یاسر ملک ، مکڑالی سے حاجی ظہیر ملک اور دیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چوہدر ی شبیر سابق کونسلر پنگ پیراں ، مرکزی رہنما مسلم کانفرنس ملک حبیب خان ، رضوان احمد ملک ، سٹی سے عدیل مرزا ، عامر مرزا ، خباب ایوب ، حمزہ یعقوب ، دھمول سے حاجی اکرم بٹ ، ڈھیری سیداں سے آفتاب گیلانی ، پیر سید زبیر حیدر ، ککنی سے شہباز ملک ، عمرا ن ملک پھگواڑی سے شہزاد ملک، گفتار ملک ،مرکزی رہنمایوتھ ونگ کبیر ملک سمیت حلقہ بھر سے مسلم کانفرنس کے عہدیداران ، عمائدین ، اور اہم کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

مقررین نے بتایا کہ نعیم اصغر ملک اور اس کے بھائی اکرام اصغر ملک نے دھنواں کے علاقے کراڑی کے مقام پر آبادی کے عین اوپر پہاڑی کی چوٹی لیز پر لے کر وہاں کرش پلانٹ لگانے کی منظوری لی۔ کرش پلانٹ لگنے سے آبادی بری طرح متاثر ہوگی ۔ چنانچہ مقامی آبادی نے عدالت سے رجوع کر کے پلانٹ کی تنصیب بذریعہ حکم امتناہی رکوا دی ۔نعیم اصغر اینڈ کمپنی بظاہر پی ٹی آئی کے عہدیدار ہیں ۔

لیکن ن لیگ کے ساتھ ان کا خفیہ گٹھ جوڑ ہے ۔ مقامی لیگی ٹکٹ ہولڈر کی مدد سے نعیم اصغر اور اس کے بھائیوں نے مقامی آبادی کو زیر بار کرنے کے لئے مقامی افراد کے خلاف تھانے اور کچہری میں جعلی مقدمے بازی شروع کر رکھی ہے ۔ دھمکیاں اور مار پیٹ معمول ہے ۔ یہ غریب اور مزدور پیشہ ہیں ۔ حکومتی مظالم پر ان کی کہیں شنوائی نہیں ہو رہی ۔ چنانچہ مقامی آبادی نے ممبر اسمبلی ملک نواز خان سے رجوع کیا کہ ہمیں تحفظ فراہم کریں ۔

چنانچہ ملک محمد نواز خان مقامی آبادی کو اخلاقی و قانونی مدد فراہم کر رہے ہیں ۔ اس پر نعیم اصغر ، اکرام اصغر نون لیگ ، پی ٹی آئی ، اور دیگر جماعتوں نے ملکر اویس نواز کے خلاف جعلی مقدمہ تیار کروایا ۔ پھر حکومتی جماعت اور ملک نواز کے سیاسی مخالفین نے اسے ایشو بنا لیا ۔ اور ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا ۔ جسمیں درجن بھر شرکاء تھے ۔ ایک طرف حکومت ہے اور دوسری طرف ملک نواز اور مظلوم آبادی ہے ۔

مسلم کانفرنس کے رہنماؤں اور عہدیداروں نے اویس نواز کے خلاف مقدمے اور ملک نواز کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور حکومتی وزراء کوٹلی انتظامیہ کو ہراساں کر کے شہریوں پر جعلی مقد موں سے باز رہیں ۔ کوٹلی کے منشیات فروشوں اور عزت کے سوداگروں کی جانب سے ملک نواز کے خلاف جلوس قابل مذمت ہے ۔ ایسے عناصر جان لیں کے جس روز ہم میدان میں نکلے تو انھیں چھپنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی ۔

مسلم کانفرنس اپوزیشن میں ہے ۔ پیپلز پارٹی کا دور بھی ہم نے دیکھا ہے ۔ لیکن موجودہ میں جس طرح شہریوں کی عزتیں پامال کی ہو رہی ہیں وہ تاریخ کی بدترین مثال ہے ۔ کوٹلی میں لیگی عناصر کی جانب سے ملازم پیشہ خواتین کو بلیک میل کر کے ان کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں ۔ متعد دلڑکیاں طلاق لیکر اپنا گھر بار تباہ کر چکی ہیں ۔ ترقیاتی فنڈز غیر منتخب افراد کو دے کر کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں ۔

مسلم کانفرنس کے کارکنان کے خلاف جعلی مقدمے بازی اور انتقامی کاروائیاں عروج پر ہیں ۔ ہم نے صبر و استقامت کے ساتھ حکومت کی انتقامی کاروائیوں کا سامنا کیاہے ۔ حکومت ہمارے صبر کو نہ آزمائے ۔ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم راست اقدام کریں ۔جب ہم ہاتھ میں مسلم کانفرنس کا پرچم لیکر نکلے تو بد کرداروں اور نوسر بازوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ۔