ْ وفاق میں تبدیلی کے ساتھ ہی ریاستی سیاست میں اہم تبدیلیاں رونما ہو نگی‘ملک محمد نواز خان

درخت اکھڑ جائے تو ٹہنیاں خود بخود سوکھ جاتی ہیں‘ مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر بھارتی مظالم میں شدت آچکی ہے

منگل 24 اپریل 2018 15:10

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما ، سابق وزیر اور سینئر رکن اسمبلی ملک محمد نواز خان نے کہا ہیکہ وفاق میں تبدیلی کے ساتھ ہی ریاستی سیاست میں اہم تبدیلیاں رونما ہو نگی ۔ درخت اکھڑ جائے تو ٹہنیاں خود بخود سوکھ جاتی ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر بھارتی مظالم میں شدت آچکی ہے ۔

آزاد حکومت متاثرین کی مدد کرنے میں ناکام ہے ۔کوٹلی میں غیر منتخب لیگی اراکین کے ذریعے کروڑوں کے ترقیاتی فنڈز ہڑپ کر لئے گے ہیں ۔آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے کارکن بھارتی مظالم ، آزاد حکومت کی انتقامی کاروائیوں اور لوٹ مار کے خلاف اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائشگاہ رولی پر جمع ہونے والے سینکڑوں کانفرنسی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہا کہ میں اپنی طویل سیاسی زندگی میں مختلف حکومتوں اور ان کی جانب سے انتقامی کاروائیوں کا سامنا کیا ۔ آج بھی اگر مسلم کانفرنسی کارکنوں کے خلاف جعلی مقدمے بنائے جا رہے ہیں تو ان کا بھرپور طریقے سے سامنا کریں گے ۔ ہم کوٹلی کا امن تہہ و بالا نہیں کرنا چاہتے مسلم کانفرنس پر امن جماعت ہے ۔ ہمیں پر امن ہی رہنے دیا جائے ۔ ہم نے شرافت ، دیانت اور رواداری کو فروغ دیا لیکن موجودہ حکومت نے انتقامی کاروایئوں لوٹ مار اور کرپشن کی انتہا کر رکھی ہے ۔

حکومتی وزراء انتظامیہ اور پولیس کو ہراساں کر کہ شہریوں پر جعلی مقدمے قائم کروا رہے ہیں ۔ حکومت نے کوٹلی میں غیر منتخب افراد کو کروڑوں کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے جو بوگس سکیموں کے ذریعے ہڑپ کر لئے گئے ہیں ۔ کوٹلی میں حکومتی نمائیندے ملازم پیشہ خواتین کی عزتیں پامال کر رہے ہیں ۔ ایک طرف بھارت نے مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر مظالم کی انتہا کر رکھی ہے تو دوسری جانب آزاد حکومت شہریوں پر عذاب بن کر نازل ہو رہی ہے ۔

پاکستان میںپیٹرول لوٹتے ہوئے مرنے والوں کے ورثاء کو بیس بیس لاکھ روپے دئیے گے ۔ اور کنٹرول لائن پر شہید ہونے والوں کے ورثا ء بے یارو مددگار پڑے ہیں ۔ کچھ برساتی مینڈک میری حیثیت کو چلینج کر رہے ہیں انھیں بتایا دینا چاہتا ہوں کے آٹھواں الیکشن بھی ہمارا ہے ۔ انھوںنے مسلم کانفرنس کے کارکنوں کو مخاطب کر کے کہا کہ بھارتی مظالم ، لیگی حکومت کی چیرہ دستیوں ، کرپشن لوٹ مار اور عزتوں کی پامالی کے خلاف کمرکس لیں ۔ جلد ہی ہم مسلم کا نفرنس کا پرچم لیکر میدان میں نکلیں گے اور ان بد کردار عناصر کا محاسبہ کریں گے ۔