عمران زرداری گٹھ جوڑ پوری قوم کے سامنے سینیٹ الیکشن میں بے نقاب ہوگیا‘سردار ابرار ریاض خان

منگل 24 اپریل 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی کو آرڈینیٹر سردار ابرار یاض خان نے کہا ہے کہ عمران زرداری گٹھ جوڑ پوری قوم کے سامنے سینیٹ الیکشن میں بے نقاب ہوگیا مخالفین کی سوچ یہ ہے کہ میاں محمد نواز شریف ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گئے لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے ۔نواز شریف کے نااہلی کے فیصلے کے پیچھے منفی جذبات کار فرما ہیں سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے خلاف فیصلہ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو دھچکا لگا اس طرح کے فیصلے کو عوامی عدالت نے مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر انہیں سیاست سے باہر کر نا کسی صورت درست نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن اتحاد اور استحکام کی علامت ہے ۔مسلم لیگ ن عدالت کے فیصلے پر اپنی قانونی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ عدلیہ کے معاملے پر کسی صورت کسی کو سیاست یا پوائنٹ سکورنگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گئے مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے آئندہ انتخابات میں پورے پاکستان کے اندر مسلم لیگ ن بھر پور کامیابی حاصل کر کے دوبارہ حکومت بنائیں گئے ۔شریف خاندان کو عوام کی خدمت سے ہٹانے کی جو ناکام کو شش کی جارہی ہے اس سے انہیں کو فرق نہیں پڑتا ۔میاں نواز شریف اور مریم نواز نے عدالتوں کا سامنا کر کے تاریخ رقم کر دی میاں نواز شریف ایک سوچ اور نظریہ کا نام ہے جسے ہرانا کسی کے بس کی بات نہیں ۔