میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر کیخلاف قانونی معاونت حاصل کرلی

منگل 24 اپریل 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات کے حوالے سے قانونی معاونت حاصل کرلی۔گزشتہ ہفتے میشا شفیع نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، تاہم علی ظفر نے اس کی تردید کردی تھی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز گلوگار کی جانب سے میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا گیا، جس میں ان سے معافی کا مطالبہ کیا گیا اور اب میشا شفیع نے اس کیس کے سلسلے میں قانونی معاونت حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میشا نے لکھا کہ انہوں نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات سے متعلق کیس کے لیے بیرسٹر محمد احمد اور نگہت داد کی خدمات حاصل کی ہیں۔میشا کا مزید کہنا تھا کہ کیس کے تمام معاملات بیرسٹر محمد احمد اور نگہت داد دیکھیں گی، میڈیا سے گزارش ہے کہ اس کیس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اپ ڈیٹ کے لیے ان کے وکلاء سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :