تحصیل پتوکی کے علاقے دینا ناتھ اور پھولنگر میں شا دی پر پابندی کے باوجود آتش بازی ایک بچہ جھلس گیا

منگل 24 اپریل 2018 15:20

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) تحصیل پتوکی کے علاقے دینا ناتھ اور پھولنگر میں شا دی پر پابندی کے باوجود آتش بازی ایک بچہ جھلس گیا پولیس نے آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق دینا ناتھ میں باقی خاں کے بیٹے نور ولی کی شادی کے موقع پر چھ افراد نے پابند ی کے باوجود آتش بازی چلا ئی آتش بازی چلنے سے ثناء اللہ نامی بچہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ اشفاق کی شادی کے موقع پر دو افراد نے آتش بازی چلا ئی جس سے علا قے میں خوف وہراس پھیل گیا پھولنگر پولیس نے پابندی کے باوجود آتش بازی چلانے پر دولہا نو ر ولی سمیت آٹھ افرا د کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :