پتوکی میںسبزی اور فروٹ منڈی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی دوکانداروں اور ریڑھی بانوں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کر لئے

سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کی بجائے پرائس کنٹرول کمیٹی مصلحت کی بنا پر خاموش

منگل 24 اپریل 2018 15:20

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء)پتوکی میںسبزی اور فروٹ منڈی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی دوکانداروں اور ریڑھی بانوں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کر لئے سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کی بجائے پرائس کنٹرول کمیٹی مصلحت کی بنا پر خاموش دوکاندار حضرات اور ریڑھی مافیا صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ۔اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر میں سبزیاں اور فروٹ عوام کی پہنچ سے کوسوں دور دوکانداروں اور ریڑھی بانوں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کر لئے ۔حکومتی ریٹ لسٹ دوکانداروں کی جوتے کی نوک پر انتظامیہ نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔صارفین دن بدن بڑھتے ہوئے ریٹوں سے سخت پریشان ہیں جس سے عوام کا جینا دوبھر ہورہا ہے جب کہ ناقص پھل او ر سبزیاں بھی فروخت کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہیومن رائٹس کمیٹی تحصیل پتوکی کے صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ، شہر بچائو تحریک پتوکی کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم، انجمن تاجران نشاط روڈ کے جنرل سیکرٹری میاں ظہیر عباس،سٹی پریس کلب پتوکی کے جنرل سیکرٹری شیخ احسن سلیم نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی شہر میں حکومتی ریٹ لسٹ پر فوری عمل درآمد کروایا جاسکے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔