ْالیکشن کمیشن کی بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات تین ماہ کے لئے معطل کرنے کی خبروں کی تردید

منگل 24 اپریل 2018 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات تین ماہ کے لئے معطل کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور ذمہ داران کے اختیارات معطل کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔