خام مال،نیم تیارشدہ اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،خادم حسین

منگل 24 اپریل 2018 15:20

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر خادم حسین نے نئی پانچ سالہ تجارتی پالیسی فریم ورک2018-23ء کے تحت2747صنعتی خام مال، نیم تیار شدہ اشیاء، پرزوں پر درآمدی ڈیوٹی کے خاتمہ کے فیصلہ کو خوش آئند قرا ر دیتے ہوئے کہا ہے کہ 450اقسام کی مشینری اور خام مال پر ڈیوٹی ختم،4 سی9 فیصد ڈیوٹی والی اشیاء کو ضم کرکے ڈیوٹی5 فیصد کرنے کی تجویز اور1096اشیاء پر ڈیوٹی 11فیصد کم کرکی10فیصد اور513 اشیاء پر16فیصد سے کم کرکی15فیصد کرنے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی میں برآمدی صنعتوں پر درآمدی ڈیوٹی کا بوجھ کم کرکے ان صنعتوں کی مقامی فروخت پر ٹیکس لگاکر ریونیو میں کمی کو پورا کرنے سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ صنعتی خام مال پر ڈیوٹی ختم کرنے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملکی معیشت پر خوشگوا ر اثرات مرتب ہونگے۔