موٹر سائیکل حادثے کے بعد پاکستانی آدمی سوئہان ریگستان سے بذریعہ پرواز بچا لیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اپریل 2018 15:24

موٹر سائیکل حادثے کے بعد پاکستانی آدمی سوئہان ریگستان سے بذریعہ پرواز ..
العین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات میں پیر کو سوئہان ریگستان سے نیشنل سرچ اور ریسکیو سینٹر (این ایس آر سی) کی مدد سے ایک آدمی کو بچا لیا گیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں موٹر سائیکل حادثہ کے بعد 35 سالہ پاکستانی شہری شدید زخمی ہوگیا تھا ۔

(جاری ہے)

نیشنل سرچ اور ریسکیو سینٹر کے ائیر ونگ ڈیپارٹمنٹ میں صبح 4 بجے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ الاجابان کے علاقے میں ایک آدمی ریگستان میں پھنس گیا ہے جسے مدد کی ضرورت ہے۔

وہ ایک ایسے علاقے میں گر گیا تھا جہاں ریت کے طوفانوں کے باعث ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے رسائی مشکل تھی ۔ ہنگامی طور پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک ریسیکیوٹیم کو بھیجا گیا جس کی مدد سے پاکستانی کو ریگستان سے نکالا گیا تھا اور المرفعہ اسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا ۔