حناربانی کھر،ایم این اے نورربانی کھرکیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ حنا ربانی کےسوتیلے بھائی کی مدعیت میں درج،حنا ربانی کھراور نورربانی کھرکیخلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 اپریل 2018 15:28

حناربانی کھر،ایم این اے نورربانی کھرکیخلاف مقدمہ درج
مظفرگڑھ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل 2018ء) : اینٹی کرپشن نے پیپلزپارٹی کی سابق وزیرخارجہ حناربانی کھراورایم این اے نورربانی کھر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، حنا ربانی کھراورنورربانی کھرکیخلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے سابق وزیرخارجہ حناربانی کھراورایم این اے نورربانی کھر کی جعلسازی کیخلاف ایکشن لے لیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے حنا ربانی کھراورنور ربانی کھر کیخلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سابق وزیرخارجہ حناربانی کھرکےخلاف مقدمہ سوتیلے بھائی عبدالخالق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں نور ربانی کھر اور حنا ربانی کھرسمیت 29 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق نامزد ملزمان نے جعلسازی سے زمین اپنے نام منتقل کرائی۔

متعلقہ عنوان :