سوبااثرشخصیات میں شمولیت باعث فخر ہے‘دپیکا پڈوکون

منگل 24 اپریل 2018 15:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈاداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ امریکی میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہونا میرے لیے اعزازکی بات ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دپیکا پڈوکون 2018 کی سب سے پاورفل 100 افراد کی فہرست میں جگہ بنانے والی واحد بالی وڈ اداکارہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ مجھے بالکل یقین نہیں آ رہا کہ میں اس فہرست میں شامل ہوں۔

دپیکا نے اس بات کو اپنے لیے باعث فخر اور بڑے اعزاز کی بات قراردیا اور انسٹا گرام پیج پر بھی تصویر شیئر کر کے خوشی کا اظہار کیا۔میگزین کے مطابق دنیا کے سب سے بااثر افراد کی فہرست ان لوگوں پرمشتمل ہے جن کیلئے کہا جا سکتا ہے کہ یہ وقت ان کا ہے۔ساتھی اداکاراؤں میں سے پریانکا چوپڑا نے دپیکا کو اس کامیابی پر کھلے دل سے سراہتے ہوئے مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :