شاہد کپور نے ہدایتکار نیرج پانڈے کی نئی فلم کیلئے ان سے رابطے بڑھا لئے

منگل اپریل 15:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے ہدایتکار نیرج پانڈے کی نئی فلم کے لئے ان سے رابطے بڑھا لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور نے ہدایتکار شری نارائن سنگھ کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی اور فلم ’’عیاری‘‘ کے ہدایتکار نیرج پانڈے سے ان کی نئی فلم بارے ملاقات کی جو مثبت ثابت ہوئی، امید ہے کہ شاہد نیرج پانڈے کی نئی فلم کا حصہ ہوں گے تاہم ابھی اس بارے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

شاہد کپور راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم ’’کبڈی‘‘ اور ویشال بھردواج اور امتیاز علی کی فلموں میں بھی نظر ا?ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :