سوناکشی سنہا نے ملائشیا میں فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی

منگل 24 اپریل 2018 15:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ملائشیا میں فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوناکشی سنہا نے اپنی نئی فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ کی عکسبندی ملائیشیا میں شروع کر دی ہے۔ یہ فلم 2016ء میں بننے والی فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ کا سیکوئل فلم ہے۔ فلم میں سوناکشی سنہا، ڈیانا پنٹے، جیسی گل اور جمی شیر گل شامل ہیںجبکہ فلم کے ہدایتکار مدثر عزیز ہیں۔فلم 24 اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :