رشی کپورنے ایک بار پھر ٹویٹر جوائن کر لیا

منگل 24 اپریل 2018 15:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈاداکار رشی کپور نے ایک بار پھر ٹویٹر جوائن کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رشی کپور نے حال ہی میں ٹویٹر اکاونٹ پر مداحوں کو واپسی کی اطلاع ہیلو کے ٹویٹ سے دی ، رشی کپور کا کہنا ہے کہ وہ 23 روز بعد ٹویٹر پر واپس آئے ہیں اس دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی متنازعہ باتوں کو کافی یاد کیاہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رشی کپورنے ایک پوسٹ پر ہونے والی بحث کے بعد ٹویٹر اکاونٹ استعمال کرنا چھوڑدیا تھا حالانکہ وہ ٹویٹر پر کافی فعال رہنے والے اداکار ہیں۔ رشی کپور ان دنوں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم 102ناٹ آئوٹ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں وہ امیتابھ بچن کے بیٹے کا کردارادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 4 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :