خام تیل کے نرخ بڑھنے کے باعث ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

منگل 24 اپریل 2018 15:30

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ خام تیل کے نرخ بڑھنے کے باعث توانائی فرموں کے حصص کے نرخوں میں اضافہ اور ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 381.84 پوائنٹ (1.26 فیصد) بڑھ کر 30636.24 پوائنٹ پر بند ہوا۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 60.92 پوائنٹ (1.99 فیصد) اضافے کے ساتھ 3128.93 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 40.21 پوائنٹ (2.28 فیصد)اضافے کے ساتھ 1804.41 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 0.86 فیصد بڑھ کر 22278.12 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ٹاپکس انڈیکس 18.96پوائنٹ (1.08 فیصد) اضافے کے ساتھ 1769.75 پوائنٹ پر بند ہوا۔

متعلقہ عنوان :