سام سنگ انجینئرنگ کو پہلی سہ ماہی کے دوران 10.9 ملین ڈالر خالص منافع

منگل اپریل 15:30

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی فرم ’’سام سنگ انجینئرنگ ‘‘ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسے 10.9 ملین ڈالر خالص منافع ہوا جس کی وجہ اخراجات میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران اس کا خالص منافع 11.8 ارب وان (10.9 ملین ڈالر ) رہا جبکہ 2017 ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسے 46.9 ارب وان کا نقصان ہوا تھا، منافعے کی وجہ کمپنی کی جانب سے پیداواری اور دیگر اخراجات میں کمی کے لئے کئے جانے والے اقدامات ہیں۔۔کمپنی کا کہنا تھا کمپنی کے تمام شعبوں کا مجموعی خالص منافع 71.4 فیصد اضافے کے ساتھ 21.2 ارب وان رہا۔