دنیا کو پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کرنا چاہیے، چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت اور تائید کرتا ہے، دونوں ممالک کے مابین سٹریٹیجک تعاون اور شراکت داری ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا

چین کے وزیر دفاع وائی فینگ ہی کی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر سے ملاقات میں گفتگو

منگل 24 اپریل 2018 15:30

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) چین کے وزیر دفاع وائی فینگ ہی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کرنا چاہیے، چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت اور تائید کرتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے چین کے وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے انہیں آگاہ کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چینی وزیردفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سٹریٹیجک تعاون اور شراکت داری ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے بیلا روس کے وزیر دفاع آندرے راوکوف سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دفاعی شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔