وزیردفاع انجینئر خرم دستگیر کی شنگھائی تعاون تنظیم کے دفاع کے وزراء کے 15 ویں اجلاس میں شرکت

منگل 24 اپریل 2018 15:30

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) وزیردفاع انجینئر خرم دستگیر نے منگل کو شنگھائی تعاون تنظیم کے دفاع کے وزراء کے 15 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چین کے سٹیٹ کونسل اور قومی دفاع کے وزیر وائی فنگ ہی نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شنگھائی کے رکن ممالک چین، قزاخستان ، قرغستان، روس، تاجکستان، ازبکستان اور بھارت کے وزیروں نے شرکت کی۔ بیلا روس اور بھارت کے وزرائے دفاع نے اجلاس میں مہمان کے طور پر شرکت کی ۔ گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کو مکمل رکنیت دیئے جانے کے بعد یہ وزرائے دفاع کا پہلا اجلاس تھا۔

متعلقہ عنوان :