پاکستان اور ازبکستان کا دو طرفہ سیاسی، اقتصادی اور عوام کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

منگل 24 اپریل 2018 15:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان اور ازبکستان نے دو طرفہ سیاسی ،اقتصادی اور عوام کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گزشتہ روز بیجنگ میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے اپنے ہم منصب کاملوف عبدالعزیز کفیلووچ سے ملاقات کے دوران طے پایا ۔

(جاری ہے)

منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور ازبکستان کے وزراء خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات اور انکے گہرے ثقافتی روابط کے حوالے سے بات چیت کی۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کیلئے ازبکستان کی فعال حمایت کو سراہا۔دونوں وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث لائے اور دو طرفہ، سیاسی،اقتصادی اور عوام کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :