برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا برطانیہ جانیوالی پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

منگل 24 اپریل 2018 15:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ،سکاٹ لینڈ اور آئر لینڈ سے قبل پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے برطانیہ میں پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم موسم گرما کے کرکٹ سے بھر پور لطف اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو برطانوی ہائی کمشن کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ،سکاٹ لینڈ اور آئر لینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی سیریز ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں جلد از جلد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کا بھی متمنی ہوں۔پاکستان اپنے دورے کا آغاز 28اپریل کو کینٹ کیخلاف پریکٹس میچ سے کر رہا ہے جبکہ جبکہ دوسرا پریکٹس میچ 4مئی کو نارتھمپٹن شائر کیخلاف کھیلا جائیگا۔ پاکستان آئر لینڈ کیخلاف بھی کھیلے گا جو گیارہ سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے۔