کیا نواز شریف کو جیل ہونے والی ہے ؟ ایاز صادق بھی بول پڑے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 24 اپریل 2018 15:31

کیا نواز شریف کو جیل ہونے والی ہے ؟ ایاز صادق بھی بول پڑے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں معروف صحافی عارف نظامی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سوال کیا کہ باتیں ہو رہی ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مقدر جیل ہے۔

(جاری ہے)

اور نواز شریف کو جیل ہونے کی صورت میں ملک میں کوئی ہنگامہ نہیں ہو گا تو پھر نواز شریف یہ کیوں کہتے ہیں کہ میرے خلاف فیصلہ آیا تو لوگوں کا سمندر باہر آ جائے گا جس کا جواب دیتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جو لوگ نواز شریف کی جیل جانے کی باتیں کر رہے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں۔

نواز شریف کو جیل بجھوانے کی باتیں کرنے والے پہلے ان پر الزمات تو ثابت کریں۔البتہ نواز شریف نے خود کہا ہے کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔لیکن اپنی پارٹی اور اپنے ملک کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑیں گے۔سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف نیب میں چلنے والے کیس میں بھی کچھ سامنے نہیں آ رہا اس لیے میرے خیال سے نواز شریف کے جیل جانے سے متعلق کی جانے والی باتیں بے بنیاد ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: