صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش کا سیکریٹری اسپورٹس سمیت سندھ گیمز کی تمام کمیٹیز سے اظہار تشکر

خصوصی طو رپر مارکیٹنگ کمیٹی،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، محکمہ کھیل کے افسران و دیگر اسٹاف نے قابل تحسین کردار ادا کیا

منگل 24 اپریل 2018 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے سندھ گیمز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی ،سندھ اولمپک ایسو سی ایشن،سندھ گیمز کی تمام کمیٹیز،ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے انتھک محنت اور کئی ماہ کی جدوجہد کے بعد سندھ گیمز کے انعقاد کو یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس نے نہ صرف اعلیٰ کوالٹی کی کٹس اور کھیلوں کا سامان معیار کے مطابق بنوایا بلکہ کھلاڑیوں کے لئے بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ عمدہ انتظامات بھی کئے جس کئے لئے وہ وہ اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہیں، صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ میں خصوصی طور پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا،میڈیا کمیٹی کے چیئرمین آصف عظیم اور ان کے ٹیم ممبران حامد علی خان،پی آر او سلیم عارف، خالد رحمانی، عظمت اللہ اور مبشر احمد کا بھی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے آصف عظیم کی سربراہی میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے عمدہ ریلیشن شپ کے ذریعے رزلٹ و دیگر نیوز بروقت میڈیا کو فراہم کین اور میڈیا نے بھرپور تعاون کرتے ہوئے پل پل کی خبر عام شہری تک پہنچائی، یہاں حاجی غلام محمد کا ذکر نہ کروں تو سراسر نا انصافی ہوگی انہوں نے مسلسل دن رات سیکریٹری اسپورٹس کی بھرپور معاونت کی اور سندھ گیمز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، مارکیٹنگ کمیٹی کے ایاز موتی والا، خالد رحمانی،غلام یاسین،اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، سینئر نائب صدر محفوظ الحق، ایڈمنسٹریٹر سندھ اسپورٹس بورڈ انجم زیدی، حیدر آباد اسپورٹس کلب کے ارشام مخدوم، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فاروق خان،سیکشن آفیسر مرزا مشتاق بیگ‘ظہیر عمران، شہاب شوکت اور محمد عاصم،تمام آرگنائزر،فوکل پرسن،وینیوز کنوینرز اور پانچوں ڈویژن کے کھلاڑی بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے سندھ گیمز کی کامیابی مین اپنا اپنا کردار احسن طریقہ سے نبھایا۔

متعلقہ عنوان :