سرجانی ٹاؤن سے بچیوںکا اغوا ،عدالت کو ہر صورت میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم

منگل 24 اپریل 2018 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے سرجانی ٹاؤن سے بچیوں کے اغواء سے متعلق دائر مقدمے میں نامزد ملزمہ سمیرا کو پیش نہ کرنے پر جیل حکام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملزمہ کو کل ہر صورت میں پیش کر نے کی ہدایت کر دی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو سرجانی ٹاؤن سے بچیوں کے اغواء سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں جیل حکام نے تین ملزمان سجاد ، اعظم اور ماریہ کو پیش کیا جبکہ مقدمے میں نامزد چوتھی ملزمہ سمیرا کو پیش نہیں کیا جا سکا ۔ عدالت نے ملزمہ کو پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جیل سپرنٹینڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمہ کو کل ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا ۔ عدلت نے نامزد ملزمہ کی عدم حاضری پر متاثرہ بچیوں کا دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کا معاملہ بھی کل تک موخر کر دیا ۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرجانی ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :