ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے تہرے قتل میں ملوث سفاک قاتل کو تین بار سزائے موت کی سزا سنا دی

منگل 24 اپریل 2018 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے تہرے قتل میں ملوث سفاک قاتل کو تین بار سزائے موت کی سزا سنا دی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے روبرو ایک ہی خاندان کے تین افراد کے قتل سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ عدالت کو سرکاری وکیل نے بتایا کہ مجرم نے اپنے سالے اختیار احمد کے خاندان کو اپنے گھر فون کرنے پر قتل کیا ۔

(جاری ہے)

مجرم نے اپنے سالے اختیاراحمد اور اس کی بیوی مقثوم بی بی کو ریپیٹر سے قتل کیا جبکہ ان کے تین ماہ کے بچے انیس احمد کو پانی کے ٹینک میں ڈبو کر قتل کیا ۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سفاک قاتل سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے ۔ مجرم کو سزائے موت دی جائے ۔ عدالت نے سرکاری وکیل خیر محمد خٹک کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے مجرم وکیل عرف مکھن کو تین بار سزائے موت کا حکم دے دیا ۔ واضح رہے کہ تہرے قتل کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :