جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو دو متاثرہ بچیوں نے زیادتی کرنے والے معمر شخص کو شناخت کر لیا

منگل 24 اپریل 2018 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو دو متاثرہ بچیوں نے زیادتی کرنے والے معمر شخص کو شناخت کر لیا ۔ عدالت نے ملزم کے ہاتھوں متاثرہ تیسری بچی کو کل بیان کے لیے طلب کر لیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو معمر شخص کی کم عمر بچیوں سے زیادتی سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو دو متاثرہ بچیوں نے ملزم عالم غوری کو شناخت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ انہوں نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے ۔

عدالت نے ملزم کے ہاتھوں متاثر ہونے والی تیسری بچی کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ معمر شخص کی کم عمر بچیوں سے زیادتی سے متعلق دائر مقدمہ تفتیشی افسر کی جانب سے دہشت گردی کی دفعات لگانے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل ہو چکا ہے ۔ بچیوں سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ کورنگی میں درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :