سندھ ہائیکورٹ نے غیر معیاری ادویات رکھنے کے الزام میں ماتحت عدالت سے سزا پانے والے دو ملزمان کو بری کر دیا

منگل اپریل 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے غیر معیاری ادویات رکھنے کے الزام میں ماتحت عدالت سے سزا پانے والے دو ملزمان کو بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں ماتحت عدالت سے غیر معیاری ادویات رکھنے کے الزام میں سزا پانے والے دو ملزمان سومارو بھگیو ، ڈارھون بھگیو کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے اپیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو بری کر دیا ۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف ہالہ شہر کے میڈیکل اسٹور سے ممنوعہ ادویات برآمد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ ملزمان کو ٹرائل کورٹ نے تین سال کی سزا سنائی تھی ۔