وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت سندھ حکومت سے حتمی جواب طلب

منگل 24 اپریل 2018 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس افسران کی تقرری اور تبادلوں کی مدت کے لیے قانون سازی کے معاملے پر وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت سندھ حکومت سے حتمی جواب طلب کرتے ہوئے 8 مئی تک ملتوی کر دی ۔ سندھ ہائیکورٹ نے پولیس افسران کی تقرری اور تبادلوں کی مدت کے لیے قانون سازی کے معاملے پر وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شبیر شاہ نے موقف اپنایا کہ سندھ کے پولیس کے قوانین کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ سندھ پولیس کے لیے نئے ایکٹ کا ڈرافٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے ، جو جلد منظوری کے لیے صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائے گا ۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا مزید کہنا تھا کہ جب تک نیا ایکٹ منظور نہ ہو جائے ، تب تک کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جائے اور حتمی جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دی جائے ۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت کو 8 مئی تک ملتوی کر دی۔