سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی گئی

منگل 24 اپریل 2018 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کے استاد سے رشوت لینے اور ملازمت سے نکالنے پر سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کے استاد سے رشوت لینے اور ملازمت سے نکالنے پر سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو پیش نہ ہوئے ۔ عدالت نے سیکرٹری تعلیم کی عدم حاضری پر درخواست پر کارروائی 21مئی تک ملتوی کر دی جبکہ سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ۔