مسلم لیگ (ن) سے استعفیٰ دینے والے جنوبی پنجاب کے 4 ارکان قومی اسمبلی سپیکر کے تیسری مرتبہ طلب کرنے کے باوجود بھی استعفوں کی تصدیق کے لئے پیش نہ ہوئے، سپیکر نے 30 اپریل کو چوتھی مرتبہ طلب کر لیا

منگل 24 اپریل 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) سے استعفیٰ دینے والے جنوبی پنجاب کے 4 ارکان قومی اسمبلی سپیکر کے تیسری مرتبہ طلب کرنے کے باوجود بھی استعفوں کی تصدیق کے لئے پیش نہ ہوئے جس پر سپیکر نے انہیں 30 اپریل کو چوتھی مرتبہ طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے چار ارکان قومی اسمبلی رانا قاسم نون، خسرو بختیار ، طاہر بشیر چیمہ اور باسط بخاری میں سے کوئی بھی منگل کو پیش نہ ہوا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسلسل تین مرتبہ ان ارکان کو اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے پارلیمنٹ ہائوس طلب کیا۔ سیکرٹری قومی اسبملی منگل کو بھی ان کا انتظار کرتے رہے مگر ان چاروں میںسے کوئی بھی استعفوں کی تصدیق کے لئے پیش نہیں ہوا۔