صوبہ بھر میں 40لاکھ میٹرک ٹن گند م کی خریداری کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے‘سیکرٹری خوراک پنجاب

منگل 24 اپریل 2018 15:50

چیچہ وطنی۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سیکرٹری خوراک پنجاب شوکت علی نے بتایا کہ صوبہ بھر میں امسال 40لاکھ میٹرک ٹن گند م کی خریداری کا ہدف پورا کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور گندم خریداری کی قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کی جائے گا ،گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ڈویژن ،ضلع اور تحصیل کی سطح پر مقامی انتظامیہ کو مکمل با اختیار بنایا گیا ہے کہ وہ باردانے کی تقسیم میں قانون اور ضابطے کی روشنی میں تمام چھوٹے بڑے زمینداروں کو ان کی محنت کی کمائی کا پورا پورا معاضہ دلانے میں اپنا کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے گندم کی قیمت 1300روپے فی من مقرر کی ہے اور اس مقصد کیلئے 130ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ، یہ پیسہ اور گندم قوم کی امانت ہے ہم اس سلسلے میں کسی سطح پر غفلت یا بد دیانتی برداشت نہیں کر یں گے۔

متعلقہ عنوان :