دبئی ، خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر سیلزمین کو تین ماہ جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اپریل 2018 15:56

دبئی ، خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر سیلزمین کو تین ماہ جیل کی سزا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) دبئی میں کپڑے کی دکان پر خاتون کو جنسی ہراسان کرنے ہر سیلز مین کو تین ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق ایک فرانسیسی خاتون فروری میں نیف کے علاقے ایک کپڑے کی دکان پر گئی جہاں افغانی سیلز مین نے اسے بازو سے پکڑ لیا اور اسکے جسم کے نجی حصوں کو چھونے کی کوشش کی ۔ سیلز مین کی اس حرکت خاتون ہڑبڑاہٹ میں دکان سے باہر بھاگی اور پولیس کو سیلز مین کے خلاف شکایت درج کرائی ۔ جمعرات کو دئبی عدالت نے سیلز مین کے خلاف عدالتی کاروائی مکمل کی اور اسے تین ماہ جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :