کرس گیل کے دلچسپ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

منگل اپریل 15:59

کرس گیل کے دلچسپ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول
موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24اپریل 2018ء)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر کرس گیل اپنی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ منفرد سٹائل کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں 38سالہ کرس گیل کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ دلچسپ انداز میں ڈانس کرتے دکھائی دیئے۔سفید تھری پیس سوٹ میں ملبوس کرس گیل نے گرین کارپٹ پر ”تیری آنکھوں کا یہ کاجل “گانے پر شاندار پرفارمنس پیش کی اور شائقین کے دل موہ لئے۔