شہباز شریف کی بیویاں دو، تین یا چار ؟

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل اپریل 16:04

شہباز شریف کی بیویاں  دو، تین یا چار ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) معروف صحاف عامر متین کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ان کی شادیوں کی تعداد سے متعلق پوچھ لیا جائے تو وہ برا منا جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا نے سپریم کورٹ کی جانب سے وی آئی پی لوگوں سے پروٹوکول واپس لینے کے فیصلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے ساتھ 50 گاڑیوں کا پروٹوکول ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی جتنی بھی فیملی ہے۔ان سب کو بھی سکیورٹی دی گئی ہے۔یہ بھی نہیں معلوم کہ شہباز شریف کی بیویاں دو، تین یا پھر چار ہیں۔جب کہ شہباز شریف نے خود بھی کبھی اپنی بیویوں سے متعلق نہیں بتایا کہ ان کی کتنی بیویاں ہیں۔پروگرام میں موجود ایک اور صحافی عامر متین کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی شادیوں کی تعداد کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا اور کبھی ہو گابھی نہیں۔اور اگر شہباز شریف سے ان کی شادیوں کی تعداد سے متعلق پوچھ لیا جائے تو وہ برا منا جاتے ہیں کہ یہ ہماری مشرقی روایات کے خلاف ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجئے: