سعودی عرب ، خواتین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کتنے ریال ہوگی؟۔۔

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اپریل 2018 16:10

سعودی عرب ، خواتین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کتنے ریال ہوگی؟۔۔
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) سعودی عرب میں جون سے خواتین قانونی طور پر ڈرائیونگ کر سکیں گی جس کے لیے انھیں ڈرائیونگ لائسنس کی بھی ضرورت ہو گی ۔ مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے شاہی فرمان کو جون سے نافذ کرنے کے لیے جلد ہی تمام تیاریاں مکمل کر لی جائیں گے جن میں سے ایک اہم کام خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس مقرر کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی ذارائع کے مطابق خواتین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کا حتمی اعلان جلد کر دیا جائے گا اس اعلامیے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔ تاہم پیش گوئی کی جارہی ہے کہ خواتین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس مردوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کا چھ گنا ہو سکتی ہے ۔ ریفک سلامتی کی سعودی انجمن کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحمید المعجل نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 2تا 3ہزار ریال فیس مقرر کردی گئی ہے جبکہ مردوں کی فیس 450ریال ہے۔ اس طرح خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کی فیس مردوں کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ ہوگی۔