محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویووارننگ جاری کردی

آئندہ تین روز گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

منگل 24 اپریل 2018 16:30

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویووارننگ جاری کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویووارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے، اور درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو وارننگ جاری کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 18 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک کراچی میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :