نوازشریف کے تازہ ترین بیانیہ نے شاہدخاقان عباسی کی حکومت کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،حافظ حسین احمد

منگل 24 اپریل 2018 16:30

کرچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل کی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ نوازشریف کے تازہ ترین بیانیہ کہ ’’ملک میں بدترین آمریت،اور پارلیمنٹ میں دم خم نہیںہے‘‘نے دوسروں کے ساتھ وزیزاعظم شاہدخاقان عباسی کی حکومت کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہی.وہ منگل کو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹرابوالخیر زبیر سے گفتگو کررہے تھی.دونوں رہنماؤں نے امت کے اتحاد و یکجہتی کے لیے کی گئی کاوشوں کوسراہتے ہوئے اسے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے فرد واحد اورایک خاندان کو بچانے کیلئے تمام اداروں کو داؤ پر لگانے کی بھرپور مذمت کی۔ڈاکٹرابوالخیر زبیرنے کہا کہ کاش نوازشریف اپنے دور میں عوام کے ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے یا کم از کم اپنے ہی نامزد وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو ہی بخش دیتے لیکن وہ اپنے خاندان کو بچانے کیلیے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حافظ حسین احمدکو مولانا سمیع الحق سے ملاقات کے بارے میںآگاہ کیاجبکہ ایم ایم اے کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمد نے مشائخ عظام،ملی یکجہتی کونسل میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں سے اپنی ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے مزیدبات چیت جاری رکھنے کافیصلہ کیا