کراچی میں بارہویں جماعت کازولوجی کاپرچہ شروع ہونے سے پہلے سوشل میڈیاپر آؤ ٹ ہو گیا

منگل 24 اپریل 2018 16:30

کرچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) کراچی میں بارہویں جماعت کازولوجی کاپرچہ شروع ہونے سے پہلے سوشل میڈیاپر آؤ ٹ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق زولوجی کا پیپر شروع ہونے سے آدھا گھنٹا پہلے سوشل میڈیا پر دستیاب تھا اس کے با وجود امتحانی سینٹرز میں سوشل میڈیا پر آنے والا پیپر ہی تقسیم کیاگیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، کراچی بورڈ نے امتحانات کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی۔گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے آغاز پر حکومت سندھ کی جانب سے امتحانی مراکز کیاطراف دفعہ 144 نافذ ہے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔